اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شام کے وزیر خارجہ وليد المعلم نے بدھ کو کابینہ کے اجلاس میں کہا کہ دمشق شام کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی سفیر اسٹیفن ڈی مستورا کے منصوبے میں تعاون کے لئے آمادہ ہے۔ انہوں نے ماسکو کی جانب سے شامی حکومت اور مخالفین کے درمیان مذاکرات کے انعقاد کا خیر مقدم کیا۔
اسٹیفن ڈی مستورا نے شمالی شام میں واقع حلب میں جھڑپوں کے خاتمے کے لئے ایک منصوبہ پیش کی ہے جس کا حکومت دمشق نے خیر مقدم کیا ہے۔
ماسکو میں گزشتہ ہفتے شامی حکومت اور مخالفین کے درمیان مذاکرات منعقد ہوئے جس میں شریک افراد نے مذاکرات کےسلسلے کو جاری رکھنے پر زور دیا ہے۔
.......
/169